محکمے نے واضح کیا ہے کہ ’کسی بھی قسم کی ٹریفک خلاف ورزی سر زد ہونے پر جیسے ہی سسٹم میں اس کا اندراج ہوگا تو سب سے پہلے گاڑی کا انشورنس دیکھا جائے گا، اگر انشورنس فعال نہ ہوا تو ٹریفک خلاف ورزی کے ساتھ انشورنس نہ کرانے کی بھی خلاف ورزی درج کی جائے گی.‘
’تمام گاڑیوں کا انشورنس ریکارڈ خلاف ورزیوں کے سسٹم سے جوڑ دیا گیا ہے، چالان کا اندراج آج 22 جولائی سے ہوگا۔‘
محکمہ ٹریفک نے تمام ڈرائیوروں کو ہدایت کی ہے کہ ’ٹریفک قوانین کی پابندی کرتے ہوئے اپنی گاڑی کا انشورنس کرائیں، یہ اب اختیاری نہیں بلکہ لازمی ہے۔‘
واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ ٹریفک نے گاڑیوں کی انشورنس کرانے کی اہمیت پر آگاہی مہم چلائی تھی جس میں شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو آگاہ کیا تھا کہ ٹریفک قوانین کے مطابق ہر گاڑی کا انشورنس ہونا ضروری ہے، خلاف ورزی پر آن لائن چالان ہو گا۔‘