کورونا: امارات میں 254، عمان میں 1099 مریض
جمعرات 23 جولائی 2020 15:18
’آج کورونا کے کسی مریض کی ہلاکت ریکارڈ پر نہیں آئی، ہلاک شدگان کی کل تعداد 342 ہے‘ ( فوٹو: الشرق الاوسط)
متحدہ عرب امارات میں آج جمعرات کو کورونا کے 254 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
ملک میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 57 ہزار 988 ہوگئی ہے۔
اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ روز 494 مریض شفایاب ہوئے ہیں، کل تعداد بڑھ کر50 ہزار 848 ہوگئی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’آج کورونا کے کسی مریض کی ہلاکت ریکارڈ پر نہیں آئی، اب تک ہلاک شدگان کی کل تعداد 342 ہے‘۔
دوسری طرف عمانی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’آج جمعرات کو کورونا کے 1099 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے‘۔
عمانی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ روز727 مریض شفایاب ہوئے ہیں، شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد 52 ہزار 247 ہوگئی ہے‘۔