Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف ، الکر روڈ دوبارہ کھول دیا گیا

شاہراہ کو احتیاط کے پیش نظر بند کردیاجاتا ہے۔ (فوٹو سبق)
سعودی عرب کے علاقے طائف میں بارش کے بعد پہاڑی راستہ ’الکر‘جسے احتیاط کے پیش نظر بند کردیا گیا تھا دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔  
ویب نیوز سبق کے مطابق جمعے کو طائف میں موسلا دھار بارش کے بعد مکہ مکرمہ سے پہاڑی راستے کے ذریعے طائف جانےوالوں کےلیے شاہراہ کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے عارضی طور پر بند کیا گیاتھا۔ 
پہاڑی راستے میں بعض مقامات پر چٹان سے پتھر روڈ پر گرجاتے ہیں جس کی وجہ سے شاہراہ کو احتیاط کے پیش نظر بند کردیاجاتا ہے۔ 
 شہری دفاع اور ہائی وے پٹرولنگ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ان دنوں موسم برسات کی وجہ سے پہاڑی راستے پر پتھر گرنے کے خدشے کے تحت شاہراہ کو ٹریفک کےلیے بندکیا گیا تھا تاہم دوبارہ کھولنے کے بعد اس شاہراہ پر سفر کرنے والوں کو چاہئے کہ وہ خصوصی احتیاط برتیں اور تیز رفتاری سے گریز کریں۔

شیئر: