چالیس سال سے کار اے سی کا کام کرتے اب ایئر کنڈیشنر کی برانڈ سیٹھ سکندر سینڈن کے نام کا حصہ بن چکی، وہ اپنا تعارف اسی نام سے کرواتے۔ کراچی سے اردو نیوز کے نمائندے توصیف رضی ملک پاکستان کے پہلے کار اے سی انجینئر سے ملوا رہے ہیں جنہوں نے ملک میں فروخت ہونے والی پہلی اے سی کاروں میں یونٹس انسٹال کیے۔