Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملائشیا: سابق وزیراعظم پر کرپشن ثابت

طویل حکمرانی کے بعد سابق وزیراعظم کو 2018 کے الیکشن میں شکست کا سامنا ہوا (فوٹو: اے ایف پی)
ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق خلاف لاکھوں ڈالرز کے کرپشن کے مقدمے میں تمام سات الزامات ثابت ہوگئے ہیں۔
بجیب رزاق کے خِلاف الزامات انویسٹمنٹ فنڈ ’ون ایم ڈی بی‘ کے سکینڈل میں کرپشن اور طاقت کے ناجائز استعمال کے تھے۔
’ون ایم ڈی بی‘ فنڈ ملائیشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق نے سنہ 2009 میں قائم کیا تھا جس کا مقصد ملائیشیا میں اقتصادی اور معاشی ترقی کے منصوبوں کے لیے سرمایہ مہیا کرنا تھا۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ون ملائشین ڈیولپمنٹ فنڈ سکینڈل میں سابق وزیراعظم کو کئی دہائیوں تک جیل کی سزا ہو سکتی ہے۔
 اس مقدمے کو ملک سے بدعنوانی کے مکمل خاتمے کی کوششوں کے حوالے سے ٹیسٹ کے طور دیکھا جا رہا ہے۔
سابق وزیراعظم کے خلاف  مقدمے کی سماعت کوالامپور ہائی کورٹ میں ہوئی۔
نجیب رزاق کو منی لانڈرنگ اور طاقت کا غلط استعمال کرتے ہوئے ’ون ملائشین ڈیولپمنٹ فنڈ‘ کے بین الاقوامی یونٹ ایس آر یو سے دس ملین ڈالر کے قریب رقم وصول کرنے کا الزامات ہیں۔
سابق وزیراعظم کے وکلا کوشش کر رہے ہیں کہ سزا میں تاخیر ہو۔ جبکہ سابق وزیراعظم نجیب رزاق نے کہا ہے کہ وہ فیصلے کے خلاف  وفاقی عدالت میں اپیل کریں گے۔

سابق وزیراعظم کے حامی بھی عدالت پہنچے ہوئے تھے (فوٹو: اے ایف پی)

ملائشیا کے سابق وزیراعظم پر استغاثہ نے الزام لگایا  تھا کہ انہوں نے ایک ارب ڈالر سے زیادہ رقم اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کی۔
سابق وزیراعظم جب عدالت پہنچے تو ان کے حامیوں نے ’لانگ لیو نجیب‘ کے نعرے لگائے۔
پیشی کے وقت سابق وزیراعظم نجیب رزاق کے ساتھ پارٹی کے اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے، انہوں نے کمرہ عدالت کے باہر نماز بھی ادا کی۔
نجیب رزاق کے وکلا کا کہنا ہے کہ انہیں ملائشین فائنینسر جو لو اور ون ملائشین ڈیولپمنٹ فنڈ کے دیگر حکام نے رقم کی منتقلی سے متعلق گمراہ کیا اور کہا کہ یہ رقم سعودی شاہی خاندان کی جانب سے عطیہ کی گئی۔ تاہم جو لو نے اس الزام کو مسترد کیا ہے۔

شیئر: