سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون پولیس اہلکار مکہ میں حجاج کی خدمت اور سلامتی پر مامور ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق مکہ پولیس سے منسلک خاتون پولیس اہلکار افنان نے الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’عام دنوں کے مقابلے میں حج موسم میں ڈیوٹی دشوار ہوتی ہے۔ حج موسم میں ڈیوٹی کا سلسلہ چوبیس گھنٹے چلتا ہے۔عام دنوں کی ڈیوٹی اور حج ایام کی ڈیوٹی میں بڑا فرق ہے‘۔
فيديو | المرأة السعودية تشارك في عامها الأول شرطة العاصمة المقدسة في خدمة الحجاج#الإخبارية pic.twitter.com/t3fDijgCaW
— قناة الإخبارية (@alekhbariyatv) July 28, 2020