Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’عازمین میں کورونا یا کوئی دوسری بیماری رپورٹ نہیں ہوئی‘

ترجمان کے مطابق کسی بھی بیماری یا مسئلے سے نمٹنے کے لیے صحت حکام مستعد اور تیار ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب کے وزارت حج کا کہنا ہے کہ رواں سال حج کے دوران عازمیں میں سے کسی میں بھی صحت کے مسائل رپورٹ نہیں ہوئے۔
وزارت کے ترجمان محمد العبد العلی کے مطابق یہ اطمیان بخش ہے کہ عازمیں میں کورونا یا کسی دوسری بیماری سامنے نہیں آئی۔
مکہ میں حج بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کسی بھی بیماری یا مسئلے سے نمٹنے کے لیے صحت حکام مستعد اور تیار ہیں۔

 

ترجمان کے مطابق ایک ہزار 456 بیڈز ہسپتالوں میں تیار ہیں جن میں انتھائی نگہداشت کے 272 بیڈز بھی شامل ہیں۔ ’331 آئسولیشن اور 200 بیڈز ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں حجاج کے لیے مختص ہیں۔‘
اان کے مطابق جمعرات کو جب عازمیں حج عرفات کی پہاڑی پر چڑھے اور پھر مزدلفہ کی طرف گئے تو اس دوران ہیلتھ کیئر سروسز کی فیلڈ ٹیمیں وہاں موجود تھیں۔
’فیلڈ ٹیمیں طبی سہولیات کے علاہ حجاج کو کورونا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے میں بھی مدد دیں۔‘
دریں اثنا وزرت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ عازمین کو عرفات اور اس کے بعد مزدلفہ تک سکیورٹی کے حصار میں لے جایا گیا۔
ان کے مطابق سکیورٹی افسران سماجی دوری اور دوسرے احتئاطی تدابیر کی پابندی کروانے کے لیے بھی عازمین کی نگرانی کر رہے ہیں۔

شیئر: