Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کچن میں مصروف خواتین کا خیال کریں‘

عید الا ضحیٰ اور گوشت ان دنوں کا تعلق بہت پرانا ہے گوشت کا ذکر آئے اور مزے مزے کے پکوان نہ بنے یہ کیسے ممکن ہے۔
اکثر افراد  اس عید کو کھانوں کی عید بھی شاید اسی لیے کہتے ہیں کہ گوشت شوق سے کھانے والوں کو تو مزے مزے کی ڈشز کا انتظار ہوتا ہے۔
گرمی اور حبس کے اس موسم میں کچن میں جانا بھی قیامت سے کم نہیں مگر عید الاضحیٰ پر اگر باربی کیو ، بیف کڑاہی ، کلیجی نہ بنے تو عید کا مزہ بھی دوبالا نہیں ہوتا۔
کئی گھروں کے مرد حضرات خاتون خانہ کی سہولت کے لیے مختلف کمپنیوں کے ریڈی میڈ مصالحہ جات لے آتے ہیں تاکہ کچن میں کم سے کم وقت میں  کھانا تیار کرلیا جائے۔
شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ ’عید پر اُن تمام خواتین کی قدر کریں جو یہ تہوار منانے کے بجائے کچن میں کھانا بنانے میں مصروف ہیں‘۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام ہر  رابی پرزادہ نے اپنے بھائی کے ساتھ ایک تصویر اور عید الاضحیٰ کے پکوانوں کی مناسبت سے ایک پیغام بھی شیئر کیا ہے۔
رابی پیرزادہ نے انسٹا گرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ہر پاکستانی لڑکی کی یہی کہانی ہے کہ جب اس کا کچن میں کام کر کے بُرا حال ہو تو تب ہی بھائی کچن سے زبردستی نکال کر تصویر لیتے ہیں۔‘

 انہوں نے مزید لکھا کہ ’خواتین کا سارا دن کچن میں گزرتا ہے۔ قدر کریں ان ماں بہنوں کی جن کا ہر تہوار آپ کےلیے کھانا بناتے اور آپ کا خیال رکھتے گزرتا ہے‘۔
ٹوئٹر صارف حسن خان نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے لکھا کہ ’ اس موسم میں کچن میں کام کرنے والی خواتین کو میری طرف سے سلیوٹ.. اللہ آپ کو اس کا اجر عطا فرمائیں گے‘۔

ٹوئٹر صارف ارمان شاہ نے لکھا کہ  ’جیسے ہم اس سڑی گرمی میں کچن میں کام کرنے والی تمام خواتین کو سراہتے ہیں اسی طرح تمام ان مردوں کو بھی سلام جو بغیر اے سی اس شدید گرمی میں بیوی بچّوں کے لیے رزق کما رہے ہیں‘۔

 

شیئر: