ریاض : دکانوں کے تالے توڑنے والا گروہ گرفتار
گروہ کے افراد نے جنوبی ریاض میں واقع 8 دکانوں کے تالے توڑے ہیں ( فوٹو: سبق)
ریاض پولیس نے دکانوں کے تالے توڑنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے جنہوں نے 8 دکانوں میں چوری کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’دکانوں کے تالے توڑ کر لوٹنے والے گروہ کی اطلاع ملی جو متعدد وارداتوں میں ملوث تھے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’پولیس نے ملوث افراد کو تلاش کرنے کے لیے ٹیم تشکیل دی جس نے جلد ہی ان کا سراغ لگا لیا۔‘
ترجمان نے بتایا ہے کہ ’ریاض پولیس نے وارداتوں میں ملوث دو افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں سے ایک سعودی شہری ہے جبکہ دوسرا پاکستانی تارک ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’دونوں کی عمریں 30 اور 40 سال کے درمیان ہے۔ ان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے اوزار بھی پکڑے گئے ہیں‘۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ’تفتیش کے دوران دونوں نے اعتراف کیا ہے کہ ایک ہی طریقہ واردات سے انہوں نے ریاض کے جنوبی علاقوں میں واقع 8 دکانوں میں چوریاں کی ہیں‘۔