سعودی عرب میں طوفانی بارش سے جازان میں سڑکیں زیر آب آگئیں۔ وادی نجران میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ وادی کے برساتی نالے میں طغیانی کی کیفیت ہے۔
شہری دفاع کی جانب سے لوگوں کو ہدایات کی جاری ہیں کہ سیلابی ریلے سے دور رہیں۔
![](/sites/default/files/pictures/August/36566/2020/barish_44.jpg)
نجی ٹی وی ’الاخباریہ ‘ نے اس حوالے سے جاری رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ 10 روز سے ریجن میں مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے وادی کا مرکزی برساتی نالہ جس میں پانی سوکلومیٹر تک پہنچ چکا ہے۔
علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ نالے میں پانی اس سے قبل اتنا نہیں آیا جتنا اس برس آیا ہے۔
انتظامات کے حوالے سے شہریوں کا کہنا تھا کہ کسی قسم کی ہنگامی صورتحال کا سامنا نہیں۔ ریجن میں نکاسی آب کے حوالے سے کسی قسم کا پریشانی نہیں تاہم بعض نشیبی مقامات پر پانی کھڑا ہے۔
![](/sites/default/files/pictures/August/36566/2020/jazan99.jpg)
شہری دفاع نے ریجن میں آنے والوں کو خصوصی طور پر ہدایت کی ہے کہ وہ نشیبی علاقوں میں قیام کرنے سے گریز کریں۔ خاص کرسیلابی گزرگاہوں کے اطراف میں تفریحی خیمہ نہ لگائیں۔
فيديو | مراسل #الإخبارية: 10 أيام على استمرار جريان السيول في وادي #نجران pic.twitter.com/GeJMiG0LGX
— الإخبارية.نت (@Alekhbariya_net) August 4, 2020