Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے ایک ہزار567 نئے کیسز، 38 اموات

 کووڈ 19 سے ایک ہزار 859 افراد صحت یاب ہوئے ہیں( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔  جمعہ 7 اگست کو کورونا کے ایک ہزار 567 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ ’متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 85 ہزار 793 تک پہنچ گئی ہے‘۔
’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 سے ایک ہزار 859 افراد صحت یاب ہوئے جب کہ اس وبائی مرض سے 2 لاکھ 48 ہزار 948 افراد اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں‘۔

کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ (فوٹو سبق)

 سعودی عرب کے مختلف شہروں میں اس وقت کورونا کے ایکٹوکیسز 33 ہزار 752 ہیں جس میں ایک ہزار 892 انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ گذشتہ روز کورونا سے مزید 38 اموات ہوئی ہیں۔ مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد  تین ہزار 93 ہے۔
مملکت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایسٹرن ریجن میں نئے مریضوں کی تعداد 261 ہے جبکہ  مکہ مکرمہ ریجن میں 268 ، عسیر 259 ، ریاض 208 ، جازان 141 ،  قصیم 139 ، حائل 87 ،  مدینہ منورہ 87 ، نجران 49 ، باحہ 23 ، تبوک 21 ،شمالیہ 2 اور الجوف میں بھی 2 نئے کیسز کا پتہ لگا ہے۔

اس وقت کورونا کے ایکٹوکیسز 33 ہزار 752 ہیں(فوٹو ایس پی اے)

وزارت صحت نے پھر کہا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے۔ سماجی فاصلے کے اصول کو کسی بھی حالت میں فراموش نہ کریں کیونکہ کورونا سے بچاؤ کے لیے یہ انتہائی اہم ضابطہ ہے جس پر عمل کر کے اس مرض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

شیئر: