پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع محمد بن عبداللہ العایش کی وفات پر گہرا دکھ اور افسوس ظاہر کیا ہے۔
افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے سعودی قیادت اور محمد بن عبداللہ العایش کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ پاکستان اور پاکستانی فوج نے ایک مخلص دوست کو کھو دیا ہے جو کہ دونوں ممالک کے مثالی برادرانہ تعلقات میں ایک روشن علامت سمجھے جاتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اخوت اور بھائی چارے کے نظریات کو اپناتے ہوئے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، وہ نظریات جن کو پاسداری محمد بن عبداللہ العایش ہمیشہ کرتے رہے ہیں۔