سنیچر کو کورونا کے ایک ہزار 469 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔(فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ سنیچر 8 اگست کو کورونا کے ایک ہزار 469 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ ’متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 87 ہزار 262 تک پہنچ گئی ہے‘۔
’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 سے مزید ایک ہزار 492 افراد صحت یاب ہوئے جب کہ اس وبائی مرض سے 2 لاکھ 50 ہزار 440 افراد اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں‘۔
سعودی عرب کے مختلف شہروں میں اس وقت کورونا کے ایکٹوکیسز 33 ہزار 692 ہیں جس میں ایک ہزار 828 انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ گذشتہ روز کورونا سے مزید 37 اموات ہوئی ہیں۔ مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد تین ہزار 130 ہے۔
مملکت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ ریاض میں 101 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ مدینہ منورہ میں 62 ، خمیس مشیط 52 ، دمام 47 ، جازان 47 ، الھفوف 48 ، ابہا 44 ، جدہ 43 ، رفحا 41 ، تبوک 41 ، مکہ مکرمہ 40 ، بریدہ 39 اور نجران میں27 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
سعودی عرب کے 20 شہروں میں کووڈ 19 کا ایک، ایک کیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ 18 شہروں میں مریضوں کی تعداد دو دو، 8 شہروں میں تین تین اور 13 شہروں میں کورونا وائرس کے چار چار مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
وزارت صحت نے پھر کہا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے۔ سماجی فاصلے کے اصول کو کسی بھی حالت میں فراموش نہ کریں کیونکہ کورونا سے بچاؤ کے لیے یہ انتہائی اہم ضابطہ ہے جس پر عمل کر کے اس مرض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔