Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپورٹس حلقوں کے خلاف وائرل وڈیو کا نوٹس

وڈیو جاری کرنے والوں نے نفرت اور تعصب پھیلانے کی کوشش کی۔(فوٹو الشرق الاوسط)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے سپورٹس اداروں اور کھلاڑیوں میں نفرت اور تعصب پھیلانے والوں کی گرفتاری کا حکم جاری کیا ہے۔
پبلک پراسیکیوشن نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وڈیو کلپ جاری کرکے سپورٹس کے اداروں اور ان کے عہدیداروں کے خلاف بد گمانیاں پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تھی- دعوی کیا گیا تھا کہ ان کے فیصلے عدل و انصاف سے عاری ہیں اور ان میں شفافیت نہیں ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کے عہدیدار نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کا فوری نوٹس لیا گیا۔ وڈیو جاری کرنے والوں نے نفرت اور تعصب پھیلانے کی کوشش کی۔ کھیلو ں کے اداروں اور عہدیداروں پر ناانصافی اور جانبداری کے الزامات عائد کیے تھے۔ 
پبلک پراسیکیوشن نے فوجداری قانون کی دفعہ  17 پر عمل کرتے ہوئے وڈیو کلپ جاری کرنے والوں کے خلاف فوجداری مقدمے کی کارروائی کا حکم دے دیا۔ 
پبلک پراسیکیوشن نے اپیل کی ہے کہ وہ کھیل کی سرگرمیوں میں میانہ روی اور اعتدال پسندی سے کام لیں۔ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے تعصبات کا سہارا نہ لیں ۔ گندی زبان کا استعمال نہ کریں۔ کھیلوں کے اداروں کو بدنام کرنے والی سرگرمیوں سے دور رہیں۔  
پبلک پراسیکیوشن نے انتباہ کیا کہ کہ جو شخص بھی سماجی اخلاق کی حد عبور کرنے کی کوشش کرے گا اور معاشرے میں  بگاڑ پیدا کرے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی کیجئے گی۔ 

شیئر: