’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 سے مزید ایک ہزار 439 افراد صحت یاب ہوئے جب کہ دو لاکھ 53 ہزار 478 افراد اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں‘۔
سعودی عرب کے مختلف شہروں میں اس وقت کورونا کے ایکٹو کیسز 33 ہزار 270 ہیں جس میں ایک ہزار 824 انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ گذشتہ روز کورونا سے مزید 32 اموات ہوئی ہیں۔ مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد تین ہزار 199 ہے۔
سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاض میں سب سے زیادہ 88 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ دمام میں 65، الھفوف 63، حائل 62، بریدہ 59، مکہ مکرمہ 58، مدینہ منورہ 51، ینبع 50، حفر الباطن 38، الرس 28، اللیث 27، جازان19 اور نجران میں 18 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
سعودی عرب کے 18 شہروں میں کووڈ 19 کا ایک، ایک کیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ 15 شہروں میں مریضوں کی تعداد دو دو، آٹھ شہروں میں تین تین اور پانچ شہروں میں کورونا وائرس کے چار چار مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
وزارت صحت نے پھر کہا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے۔ سماجی فاصلے کے اصول کو کسی بھی حالت میں فراموش نہ کریں کیونکہ کورونا سے بچاؤ کے لیے یہ انتہائی اہم ضابطہ ہے جس پر عمل کر کے اس مرض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔