دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد دو کروڑ 10 لاکھ سے زائد ہے اور سات لاکھ 60 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد لاک ڈاؤن میں مزید 12 روز کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے لاک ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’کابینہ نے مزید دو ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
نیوزی لینڈ میں الیکشن ملتوی ہونے کا خدشہNode ID: 498251
-
انڈیا میں کورونا متاثرین 24 لاکھ کے قریبNode ID: 498516
منگل کو چار افراد میں کورونا وائرس مثبت آنے کے بعد 30 کلسٹرکیسز سامنے آئے تھے۔ ان میں سے زیادہ تر کیسز آکلینڈ کے اردگرد پائے گئے تھے جس کی آبادی 15 لاکھ ہے۔
نیوزی لینڈ میں وبا کے باعث سپر رگبی میچ کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔
فرانس میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں ایک دن میں دو ہزار 500 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جو اپریل کے بعد ایک دن میں رپورٹ ہونے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔
ماہرین کے مطابق نئے متاثرین کی غالب اکثریت نوجوانوں کی ہے، جنہیں ہسپتال میں داخل ہونے کی کم ضرورت ہے۔
برطانوی حکومت نے فرانس اور نیدرز لینڈز سے آنے والے مسافروں کے لیے 14 روزہ قرنطینہ لازمی قرار دے دیا ہے۔
برطانوی حکومت کے مطابق اس فیصلے پر عمل درآمد سنیچر کو برطانوی وقت کے مطابق چار بجے شروع ہو جائے گا۔

برطانوی ٹرانسپورٹ منسٹر گرانٹ شیپس نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ’ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمیں کیسز کی تعداد کو کم رکھنے کے لیے فرانس، نیدرلینڈز، موناکو، مالٹا اور ترکی کو لسٹ سے نکالنا ہوگا۔‘
’اگر آپ سنیچر کو مقررہ وقت کے بعد برطانیہ آتے ہیں تو آپ کو 14 روز کے لیے قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔‘
ادھر جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق امریکہ میں کورونا کیسز کی تعداد ساڑھے 52 لاکھ سے بڑھ گئی ہے اور ہلاکتیں ایک لاکھ 67 ہزار سے زیادہ ہیں۔
برازیل میں بھی کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور اب تک وبا سے 32 لاکھ 24 سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور اموات ایک لاکھ پانچ ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔
اے ایف پی کے مطابق میکسیکو میں کیسز کی تعداد پانچ لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے اور 55 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔
میکسیکو کی وزیرصحت بھی کورونا وائرس کا شکار ہوکر آئسولیشن میں چلی گئی ہیں۔
