Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: خیموں کی دکانوں میں آتشزدگی 

آتشزدگی کے باعث علاقے میں دھوئیں کے بادل چھا گئے (فوٹو: ایس پی اے)
ریاض میں شہری دفاع کے ترجمان محمد الحمادی نے کہا ہے کہ جمعہ 14 اگست کو جنادریہ محلے میں خیموں کی دکانوں اور گھروں میں آگ لگ گئی۔ آتشزدگی کے باعث پورے علاقے میں دھوئیں کے گھنے بادل چھا گئے۔

خیموں کی دکانیں اور گھر تباہ ہوگئے (فوٹو: ایس پی اے)

سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شہری دفاع کی ٹیمیں اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئیں۔ آگ کا دائرہ پھیلنے سے روکنے کے لیے کارروائی کی گئی۔ آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، البتہ خیموں کی دکانیں اور گھر تباہ ہوگئے۔
شہری دفاع کی ٹیمیں ابھی تک آگ بجھانے کی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔  

آتشزدگی کے اسباب ابھی معلوم نہیں ہوسکے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)

اخبار 24 کے مطابق آتشزدگی کے اسباب ابھی معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔ تحقیقات شروع کردی گئی۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ دکانوں میں آگ پکڑنے والا سامان ہونے کی وجہ سے بھی آگ لگنے کا امکان ہے۔

شیئر: