پیغامات افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی کو بھیجے گئے ہیں۔(فوٹو عرب نیوز)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اسلامی جمہوریہ افغانستان کے قومی دن کے موقع پر مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی واس کے مطابق افغانستان کے یوم آزادی پر یہ پیغامات افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی کو بھیجے گئے ہیں۔
ان پیغامات میں حکومت اور سعودی عوام کی جانب سے افغان صدر محمد اشرف غنی کے لیے مکمل صحت اور خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ اسلامی جمہوریہ افغانستان کی حکومت اور عوام کی سلامتی کے لیے استحکام کی خواہش کی ہے۔