Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیش ٹیگ بائیکاٹ کنگنا رناوت کے پیچھے کون ہے؟

کنگنا رناوت کا دعویٰ ہے کہ مووی مافیا ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کروانا چاہتا ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ بائیکاٹ کنگنا رناوت کے ٹرینڈ کے پیچھے انڈسٹری کا مافیا ہے۔
انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ یہ فلم انڈسٹری کے مافیا کی جانب سے ان کو نیچے گرانے کی کوشش ہے۔
اداکارہ کنگنا رناوت اکثر بالی وڈ میں مافیا کی موجودگی کا الزام عائد کرتی رہتی ہیں۔
کنگنا رناوت نے ٹویٹ کی کہ ’کمال کا ٹرینڈ بائیکاٹ کنگنا رناوت ٹوئٹر پر چل رہا ہے۔ چوہے بلوں سے باہر آ رہے ہیں۔‘
گذشتہ ہفتے انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ’مووی مافیا‘ کوشش کر رہا ہے کہ ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو معطل کیا جائے، اس لیے وہ اپنا محدود وقت مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ پر ان مافیا کو سامنے لانے کے لیے استعمال کر رہی تھیں۔
 اس سے قبل ان کی بہن کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی ایک متنازع پوسٹ کی وجہ سے معطل ہوا تھا۔
ریپبلک ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کنگنا رناوت نے کہا تھا کہ ’مووی مافیا‘ ان کو مالی طور پر تباہ کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ’تنو ویڈز منو ریٹرنز‘ کی ریلیز کے ساتھ ہی وہ ٹاپ پوزیش پر آگئی تھیں لیکن اچانک ہی ان کے خلاف ایک کیس سامنے لایا گیا اور 19 برانڈز سے ان کو نکال دیا گیا۔

کنگنا رناوت کئی کامیاب فلموں میں کام کر چکی ہیں (فوٹو: اے ایف پی)

انہوں نے بتایا کہ اس کی وجہ سے وہ مشکل میں پڑ گئی تھی۔
کنگنا رناوت نے یہ بھی بتایا کہ غلط طریقے سے پیش کرنے پر ان کے شادی اور خاندان بنانے کے امکانات بھی ختم ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ کرن جوہر نے کھلے عام کہا ہے کہ مجھے کو بالی وڈ چھوڑ دینا چاہیے۔

شیئر: