براعظم افریقہ میں جی 20 مذہبی اقدار فورم کا چھٹا تیاری اجلاس ہوا ہے- کنگ عبداللہ انٹرنیشنل ڈائیلاگ سینٹر اقوام متحدہ کی تنظیم یو این اے او سی، جی 20 مذہبی اقدار سوسائٹی اور مذاہب و تہذیبوں کے درمیان خادم حرمین شریفین مکالمہ پروگرام کی قومی کمیٹی نے شرکت کی۔
العربیہ نیٹ کے مطابق ایجنڈے پر متعدد مسائل تھے اہم ترین خواتین اور نوجوان، موسم کی تبدیلی اور طویل المعیاد حکمت عملی تھے۔
مزید پڑھیں
-
جی 20 کی جانب سے کورونا سے بچاؤ کے لیے 21 ارب ڈالر کا پیکیجNode ID: 483596
افتتاحی اجلاس میں پچاس مذہبی قائدین اور ماہر شریک ہوئے۔
انٹرنیشنل ڈائیلاگ سینٹر کے سیکریٹری جنرل فیصل بن معمر نے کہا کہ ’ہم اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ مذہبی ادارے، قائدین اور شخصیات اپنے معاشروں کے تجربات اور پروگراموں کو مدنظر رکھتے ہوئے عالمی سیاست سازوں کی مدد کرتے ہیں۔ یہ لوگ پرامن بقائے باہم کے چیلنجوں سے نمٹنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ یہ اپنے اپنے معاشروں کو وباؤں، قدرتی آفات اور نفرت سے بچانے کے لیے مثبت کردار ادا کرتے ہیں- عوامی رائے بناتے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
جی ٹوئنٹی:تجارت پرکورونا کےاثرات کا جائزہNode ID: 468566
فیصل بن معمر نے کہا کہ اس سال جی ٹوئنٹی مذہبی اقدار فورم بے حد اہم ہے۔ یہ نئے کورونا وائرس وبا کے ماحول میں ہورہا ہے۔ اس وبا نے دنیا بھر کے انسانوں کی روزمرہ کی زندگی کو متاثر کیا ہے۔اس نے زیادہ خطرناک چیلنجوں پر پڑے ہوئے پردے اٹھائے ہیں۔ اس نے بتایا ہے کہ دنیا بھر میں قحط کے مسائل دھماکہ خیز ہوسکتے ہیں۔غریب ممالک قرضوں کے بوجھ سے تباہ کن مسائل سے دوچار ہوسکتے ہیں۔
بن معمر نے زور دے کر کہا کہ ہمارا مرکز مذہبی و انسانی اقدار سے تعلق رکھنے والی شخصیتوں کی حصہ داری کی اہمیت کو مانتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان کے قیام اور پرامن بقائے باہم کے فروغ کے لیے سرگرم ہیں۔ تشدد پر اکسانے اور نفرت انگیز بیانیے کے انسداد کے لیے کوشاں ہیں۔ نائجیریا میں اس حوالے سے کافی اچھا کام کیا جاچکا ہے۔ وسطی افریقہ میں بھی پرامن بقائے باہم کو زمینی حقیقت بنانے کے لیے مختلف پروگرام کیے گئے ہیں۔