جی ٹی روڈ پر دریائے جہلم پار کرتے ہی رنگارنگ موڑھے اور دلکش خوبصورت دھاگوں اور شیشوں سے مزین مختلف سجاوٹی اشیاء کی دکانیں نظر آتی ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ ان دکانوں کی تعداد کم ہوگئی ہے لیکن یہ سرائے عالمگیر کی مستقل پہچان بن چکی ہیں۔ اردو نیوز کے نامہ نگار بشیر چوہدری ان موڑھوں اور سجاوٹی اشیاء کا کاروبار کرنے والے چاچا سراج دین سے ملوا رہے ہیں جو انڈیا کے شہر فیروز پور سے ہجرت کر کے پاکستان آئے تھے۔