Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داخلی سیاحت بڑھ گئی، لوگ کن علاقوں کا رخ کر رہے ہیں  

عسیر، باحہ اور طائف داخلی سیاحوں کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں 2019 کے مقابلے میں اس سال داخلی سیاحت میں 26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ سیاحت نے جون میں اندرون ملک سیاحت کے فروغ کے لیے بڑے پیمانے ابلاغی مہم شروع کی تھی جسے ’تنفس السعودیہ‘ (سعودی عرب میں کھلی فضاؤں میں سانس لیں) کا نام دیا گیا ہے۔ 
گیارہ سیاحتی مقامات سیر و تفریح کے لیے منتخب کیے گئے۔ سیاحتی ابلاغی مہم کے آغاز سے  لے کر گزشتہ ہفتوں کے دوران سیاحوں نے چھ ارب ریال سے زیادہ  خرچ کیے ہیں۔

گزشتہ ہفتوں کے دوران  سیاحوں نے چھ ارب ریال سے زیادہ  خرچ کیے ہیں۔(فوٹو سبق)

محکمہ سیاحت سے 60 سیاحتی کمپنیوں نے معاہدے  کیے۔ ہوٹلوں، ٹورسٹ پروگرام جاری کرنے والوں اور تفریحی سکیمیں تیار کرنے والی کمپنیوں نے سیاحت کو فروغ دینے میں حصہ لیا۔ فیملی سیاحت،  گروپ پیکیج اورانفرادی سیاحت پیکیج  کے تحت سو سیاحتی پیشکشیں پیش کی گئیں۔ 
سیاحتی پیکیج کے ساتھ کورونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر کی بابت بھی سیاحوں کو اعتماد میں لیا گیا۔ مختلف عمر کے مقامی شہریوں کو سمر سیزن پروگراموں کا حصہ بنایا گیا۔ 
جنوبی سعودی عرب کے علاقے عسیر، باحہ اور طائف داخلی سیاحوں کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ یہ وہ علاقے ہیں جو قدرتی مناظر سے مالا مال ہیں اور ان دنوں یہاں کا موسم معتدل اور خنکی مائل ہے۔  

شیئر: