Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے یومیہ نئے کیسز میں ریکارڈ کمی

 متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 16 ہزار 670 ہو گئی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں کورونا کے یومیہ کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری  ہے۔ منگل یکم ستمبر کو 898 نئے کیسز سامنے آئے جو حالیہ دنوں میں ریکارڈ کمی  ہے۔ 
گذشتہ روز 951 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 16 ہزار 670 ہو گئی ہے۔
 سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 718 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک دو لاکھ 91 ہزار 514 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

 گذشتہ روز کورونا کی وبا سے 32 افراد ہلاک ہوئے (فوٹو: اے ایف پی)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز کورونا کی وبا سے 32 افراد ہلاک ہوئے۔ اموات کی مجموعی تعداد تین ہزار 939 ہو چکی ہے۔
مملکت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 21 ہزار227 ہے جن میں سے ایک ہزار 519 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد مکہ میں رہی جہاں 81 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
جدہ میں 72، مدینہ 50، الھفوف 46، ریاض 46، طائف 42، الممبرز 33، حائل 30، حفرالباظن 25، نجران 23، دمام 21، الخبر 19،جازان 16، جبیل 15، ظہران 15، تبوک14، خمیس مشیط 13، رابغ 13 اور بریدہ میں 12 کیسز کا پتا چلا ہے۔

کورونا سے بچاؤ کے لیے سماجی فاصلے کے اصول پرعمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے (فوٹو: اے ایف پی)

اعداد و شمار کے مطابق 31 شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک، ایک، 18 شہروں میں 2، 2 اور 5 شہروں میں 3 ،3 جبکہ 4 شہروں میں 4،4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
وزارت صحت نے پھر کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سماجی فاصلے کے اصول پرعمل کیا جائے۔ گھر سے باہر جاتے وقت ماسک لازمی طور پر استعمال کریں۔
 ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز میں کمی کی وجہ یہ ہے کہ مقامی شہری اور مقیم غیرملکیوں میں نئے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر حفاظتی تدابیر کی پابندی بہتر ہوئی ہے۔ زیادہ تر لوگ حفاظتی ماسک پہننے اور سماجی فاصلے کی پابندی کر رہے ہیں- وزارت صحت سمیت مملکت کے دیگر ادارے وائرس کو قابو کرنے کے لیے مصروف ہیں۔ 

شیئر: