الاحسا حملہ، 7 دہشت گردوں کو سزائے موت، تین کو 25 برس قید
عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کی جاسکتی ہے۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں ریاض فوجداری عدالت نے الاحسا کمشنری کے الدالوۃ قریہ میں دہشتگردانہ حملہ کرنے والے 7 افراد کو موت اور دیگر 3 کو 25 برس قید کی سزا سنا ئی ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق فیصلے کے وقت دس ملزمان عدالت میں موجود تھے اور دوغیرحاضر تھے۔
فوجداری عدالت نے چار ملزمان کو سر قلم کرکے سرعام لٹکانے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔
عدالتی حکم میں کہا گیا کہ 25، 25 برس قید کی سزا پانے والے ملزمان کی قید کی مدت گرفتاری کے روز سے شمار ہوگی۔
عدالت نے برآمد ہونے والے ہتھیار’ گولہ بارود اور کارتوس ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے دو ملزمان کے خلاف فیصلہ محفوظ کرلیا۔ دونوں عدالت سے غیرحاضر رہے۔ عدالتی کارروائی ان کی غیرموجودگی میں ہوئی۔ فوجداری قانون کی دفعہ 180 کی تعمیل میں ان کے خلاف فیصلہ نہیں سنایا گیا۔
ریاض فوجداری عدالت کا فیصلہ پرائمری ہے۔ اس کے خلاف اپیل کی جاسکتی ہے۔