Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 حوثیوں کا ایک اور ڈرون حملہ ناکام

اتحادی فورسز کی ایئر کمان نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈرون تباہ کردیا (فوٹو: ٹوئٹر)
یمنی حکومت کی مدد اور عوام کے تحفظ کے لیے قائم عرب فوجی اتحاد کی ایئر کنٹرول کمان نے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حملے کی ایک اور کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق عرب عسکری اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ پیر کی صبح حوثی باغیوں کی جانب سے مملکت کے جنوبی علاقے کو بمبار ڈرون کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کو بروقت مداخلت کرتے ہوئے ناکام بنا دیا گیا۔
ترجمان کرنل ترکی المالکی نے مزید کہا کہ ایران نواز حوثیوں کی جانب سے مملکت کی جانب حملے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

ایران نواز حوثیوں کی جانب سے مملکت کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے (فوٹو: ٹوئٹر)

'حوثی باغیوں کا مقصد مملکت کی شہری آبادی پر حملے کرکے انہیں نقصان پہنچانا ہے جس کی کسی بھی طرح اجازت نہیں دی جاسکتی۔'
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے بھی حوثی باغیوں نے سعودی عرب کی جانب متعدد ڈرون اور میزائل حملے کیے تھے جنہیں اتحادی فورسز کی ایئر کمان اینڈ کنٹرول یونٹ نے بروقت مداخلت کرکے ناکام بنا دیا تھا۔

شیئر: