پاکستان کی کل 96 جیلوں میں قید 73 ہزار 661 قیدیوں میں 1121 خواتین بھی شامل ہیں۔ سب سے زیادہ 707 خواتین پنجاب کی جیلوں میں قید ہیں۔
جرم کے اعتبار سے سب سے زیادہ 450 خواتین قتل کے جرم میں قید ہیں۔ 134 خواتین اپنے 195 بچوں کے ساتھ جیلوں میں موجود ہیں۔
وزارت انسانی حقوق نے چند روز قبل جیلوں میں خواتین کی حالت زار سے متعلق رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی تھی جس پر وزیر اعظم نے اس رپورٹ پر سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی تھی۔
مزید پڑھیں
-
کورونا میں مبتلا پاکستانیوں کی حالت بہترNode ID: 470476
-
انڈیا سے مزید 176 پاکستانیوں کی واپسیNode ID: 481326
-
ورکرز کا روزگار، کمپنیوں سے مذاکراتNode ID: 497146
وزارت انسانی حقوق نے آج سوموار کے روز یہ رپورٹ اپنی ویب سائٹ پر پبلک کر دی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق کل خواتین قیدیوں میں 65 فیصد پنجاب، 18 فیصد سندھ، 15 فیصد خیبر پختونخواہ جبکہ دو فیصد خواتین بلوچستان کی جیلوں میں قید ہیں۔
1121 خواتین قیدیوں میں 66 اعشاریہ 7 فیصد یعنی 748 کے مقدمات مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔
عمر کے اعتبار سے خواتین قیدیوں میں 11 سال سے 59 سال تک کی خواتین موجود ہیں تاہم ان میں بڑی تعداد 30 سے 40 سال کی خواتین کی ہے۔ 46 عمر رسیدہ خواتین جبکہ 10کم عمربچیاں بھی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق قیدیوں میں 27 حاملہ خواتین کے ساتھ ساتھ 38 ہیپاٹائٹس، چار ایڈز، دو ٹی بی، نو ذہنی امراض جبکہ 31 دیگر بیماریوں کا شکار ہیں۔
