Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سفیر کی پاکستانی وزیر دفاع سے ملاقات

سعودی عرب اور پاکستان کے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فوٹو ایس پی اے)
پاکستان  میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے  پیر کو پاکستانی وزیر دفاع پرویز خٹک سے ملاقات کی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق  سعودی عرب اور پاکستان کے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
سعودی سفیر اور پاکستانی وزیر دفاع نے سعودی عرب اور پاکستان کے باہمی تعلقات کو مختلف شعبوں میں مضبوط بنانے، جدید خطوط پر استوار کرنے اور تعاون  کو وسیع کرنے کے طریقوں پربھی بات چیت کی۔ 

شیئر: