یتیم بھتیجیوں کی پرورش کے لیے سعودی نے خود کووقف کردیا
یتیم بھتیجیوں کی پرورش کے لیے سعودی نے خود کووقف کردیا
بدھ 9 ستمبر 2020 12:09
بھائی کے انتقال کے بعد یتیم بھتیجیوں کی دیکھ بھال کے لیے شادی نہیں کی (فوٹو،الاخباریہ)
مملکت مشرقی علاقے قصیم ریجن میں رہنے والے سعودی نے اپنے بھائی کی یتیم بچیوں کی پرورش کی خاطر خود کو وقف کردیا۔
یتیم بچپیوں کی دیکھ بھال کےلیے چچا نے نوکری کو خیر باد کہہ کر اپنی جمع شدہ رقم سے دکان کھولنے کا فیصلہ کیا جس کی آمدنی بچیوں کے لیے وقف ہو گی۔
’الاخباریہ ‘ ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایثار وقربانی کا عملی مثال بننے والے سعودی شہری ’الفریدی ‘ کا کہنا تھا کہ اس کے بھائی کا انتقال 5 برس قبل ہوا تھاجس کے بعد گھروالوں کی ذمہ داری مجھ پر آگئی ، بھائی کے انتقال کے بعد ان کی 2 کم سن بیٹیوں کی پرورش کی ذمہ داری نبھانے کےلیے ہر ممکن کوشش جاری رکھی۔
ٹی وی پروگرام میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ’الفریدی ‘ نے کہا کہ بچیوں کی بہتر پرورش کی خاطر میں نے نوکری کو خیر باد کہا اور اپنی جمع شدہ رقم اسٹور کھولنے پر لگا دی ، اسٹور کی تمام آمدنی کی مالک میری یتیم بھتیجیاں ہونگی جبکہ میں انکے اسٹور پر ملازم کے حیثیت سے کام کرتا رہوں گا۔
الفریدی کا مزید کہنا تھا کہ ’اسٹور کھولنے کےلیے ایک ریال بھی اپنی یتیم بھتیجیوں سے نہیں لیا ، ان یتیم بچیوں کی پرورش کےلیے خود کو وقف کیا ہے‘۔
ایک سوال پر الفریدی نے کہا کہ ’ بھائی کے انتقال کے بعد میں نے شادی کرنے کا خیال دل سے نکال دیا کیونہ یتیم بچیوں کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں تھا اگر میں بھی اپنی دنیا میں مگن ہو جاتا تو بھائی کی ان نشانیوں کا کیا ہوتا ، الفریدی کا کہنا تھا کہ ایک بچی میرا دل دوسری میری روح ہے