Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ کا ترکی میں سٹریٹیجک ایئر بیس کو چھوڑنے پر غور

’ہمیں بدترین کے لیے بھی منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔‘ (فوٹو: روئٹرز)
امریکہ ترکی میں اپنے سٹریٹیجک انسرلیک ایئر بیس کو چھوڑنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ترکی کی طرف سے سنیچر کو قبرص کے قریب کی جانے والی جنگی مشقوں کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔
امریکی سینیٹ میں یورپ کے لیے خارجہ تعلقات کی کمیٹی کی سربراہی کرنے والے امریکی سینیٹر رون جانسن نے کہا ہے کہ  ’ہمیں نہیں معلوم کہ انسرلیک کے ساتھ کیا ہوگا، ہم سب سے بہتر کی امید رکھتے ہیں لیکن ہمیں بدترین کے لیے بھی منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔‘

 

رون جانسن نے کہا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے لیے امریکہ کی واپسی ایک  بڑا دھچکا ہوگا کیونکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ امریکہ کو ترکی پر اعتماد نہیں رہا‘۔
’میرے خیال میں ہمیں دفاعی لحاظ سے صورتحال کی حقیقیت کو دیکھنا ہوگا  کہ اردوغان کا راستہ ٹھیک نہیں ہے۔‘
جبکہ دوسری جانب ترکی ہفتے سے پیر تک شمالی قبرص کے ساحل کے قریب بحری مشقیں کررہا ہے، جزیرے کا ایک حصہ انقرہ کے  کنٹرول میں ہے لیکن باقی دنیا نے اسے تسلیم نہیں کیا ہے۔
وزارت دفاع سے منسلک قبرص میں مشترکہ ریسکیو کو آرڈینیشن سینٹر نے کہا ہے کہ  ’یہ مشقیں غیر قانونی ہیں کیونکہ اس سے قبرص کے حقوق کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔‘
قبرص نے کہا ہے کہ وہ ہفتے سے 20 ستمبر تک امریکی افواج کے ساتھ  مشترکہ  تربیتی مشقیں کرے گا۔

قبرص، امریکہ کے ساتھ جنگی مشقیں کرے گا (فوٹو: روئٹرز)

قبرص کے نیشنل گارڈز کا کہنا ہے کہ ’امریکی بحریہ فوج کے دو جنگی دستے اور نقل حمل کے لیے استعمال ہونے والے جہاز فوجی مشقوں میں حصہ لینے کے لیے قبرص میں ہیں۔‘
اسرائیلی انسٹیٹیوٹ برائے علاقائی خارجہ پالیسی کے ڈائریکیٹر گبیریل میشل نے عرب نیوز کو بتایا ہے کہ ترکی کی مشقیں واشنگٹن کو یہ یاد دلاتی ہیں کہ ترکی کی نطریں ایجیئن تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ اس میں مشرقی بحیرہ روم بھی شامل ہے۔‘
مشرقی بحیرہ روم میں کشیدگی نے اس وقت زور پکڑا تھا جب گذشتہ ماہ ترکی نے یونان کے علاقائی پانیوں میں تیل اور گیس کی تلاش کے لیے جہاز بھیجا تھا جس کے ساتھ جنگی بحری بیڑے بھی بھیجے گئے تھے۔

یونان کے وزیر اعظم نے کہا کہ ’وقت آگیا ہے کہ مسلح افواج کو مضبوط کیا جائے۔‘ (فوٹو اے ایف پی)

یونان کے وزیراعظم کریاکوس میتسوتاکس نے ہفتے کے روز تھا کہ  ترکی نے یورپ کی مشرقی سرحد کو نقصان پہنچایا ہے۔ یہ بات انہوں نے یونان فوج کی بحالی اور ہتیھاروں کی نئی خریداری سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کی۔
یونان 18 رافیل جنگی طیارے، چار جنگی جہاز، چار ہیلی کاپٹر، نئے اینٹی ٹینک ہتیھیار، بحریہ کے لیے تارپیڈو اور فضائیہ کے لیے میزائل حاصل کرے گا۔
میتسوتاکس نے کہا کہ فوج میں 15 ہزار نئی بھرتیاں بھی کی جائیں گی اور قومی اسلحہ سازی کی صنعت اور سائبر اٹیک کے دفاع کے لیے وسائل مہیا کیا جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ’وقت آگیا ہے کہ مسلح افواج کو مضبوط کیا جائے۔‘

شیئر: