Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الباحہ : پٹرول پمپ میں آگ لگنے سے دو افراد ہلاک

’زیر علاج افراد میں سے ایک کی حالت کی نازک ہے، آگ پر قابو پالیا گیا ہے‘ ( فوٹو: صدی)
سعودی عرب کے جنوبی شہر باحہ کے ایک پٹرول پمپ میں آگ لگنے کے باعث دو افراد ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق الزرقاء علاقے میں واقع پٹرول پمپ میں آتشزدگی ٹینکیوں کی مرمت کے دوران لگی تھی۔
الباحہ ریجن میں ہلال احمرکے ترجمان عماد منسی نے بتایا ہے کہ ’واقعہ کی اطلاع اتوار اور پیر کی درمیانی شب دو بجکر 52 منٹ پر ہوئی تھی‘۔
’فوری طور پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں تو معلوم ہوا کہ پٹرول پمپ میں کام کرنے و الے دو افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے، دو زخمی ہوئے ہیں جبکہ دو دھویں کے باعث گھٹن کا شکار ہیں‘۔
’ہلاک شدگان کو قریبی ہسپتال کے سرد خانے منتقل کر دیا گیا جبکہ دو افراد کو موقع پر طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا جبکہ دو کو ہسپتال منتقل کرنا پڑا‘۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ’زیر علاج افراد میں ایک کی حالت کی نازک ہے‘۔
’شہری دفاع کی ٹیموں نے آتشزدگی پر قابو پالیا ہے‘۔

شیئر: