Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اساتذہ کی فرض شناسی، ہسپتال سے تدریسی فرائض کی انجام دہی

’استاذ معاشرے میں بنیادی کردار اد کرتا ہے، دونوں محترم اساتذہ کی مثال قابل تقلید ہے‘ ( فوٹو: سبق)
بیماری اور ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے باوجود دو سعودی اساتذہ نے اپنے طلبہ کے لیے تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کا عزم کر رکھا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض میں سعودی سکول کے استاذ محمد الفیفی کینسر کا شکار ہیں اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں مگر سرکاری سکولوں کے لیے مخصوص ویب سائٹ ’مدرستی‘ کے ذریعہ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
الفیفی کا کہنا ہے کہ ’میں اپنی بیماری کی وجہ سے اپنے طلبہ کو تدریس سے محروم نہیں کر سکتا، جب تک مجھ میں ہمت ہے میں تدریسی سرگرمیاں جاری رکھوں گا‘۔
دوسری طرف مکہ مکرمہ میں کامیاب آپریشن کرنے کے بعد سعودی استاذ علی بن محمد الزبیدی نے تدریسی فرائض ہسپتال سے شروع کر دیئے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ہمارے اوپر نوجوان نسل تیار کرنے کی بھاری ذمہ داری ہے جس سے کسی طور غافل نہیں ہوسکتے‘۔

’ہمارے اوپر نوجوان نسل تیار کرنے کی بھاری ذمہ داری ہے جس سے کسی طور غافل نہیں ہوسکتے‘ ( فوٹو: سبق)

 ’میں اپنے طلبہ کو اپنے بچے سمجھتا ہوں، میں ہر حال میں اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دینے کی کوشش کرتا ہوں‘۔
دریں اثنا محکمہ تعلیم نے اساتذہ کی فرض شناسی اور ایثار و قربانی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ’استاذ معاشرے میں بنیادی کردار اد کرتا ہے، دونوں محترم اساتذہ کی مثال قابل تقلید ہے‘۔

 

شیئر: