سعودی عرب میں ٹریفک حادثات کی نگراں انشورنس کمپنی ’نجم‘ کے ایگزیکٹیو چیئرمین محمد السلیمان نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں انشورنس کمپنیوں نے کورونا بحران کے زمانے میں ٹریفک حادثات کم ہونے کے باعث خوب منافع کمایا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق السلیمان کا کہنا ہے کہ سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما) اور محکمہ ٹریفک کی سکیموں سے بھی انشورنس کمپنیوں کو کافی فائدہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
-
خاتون ٹریفک انشورنس انسپکٹر تعیناتNode ID: 431826
السلیمان نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران کرفیو لگا ہوا تھا اس وجہ سے ٹریفک حادثات نہ ہونے کے برابر ہوئے۔ اس کا بڑا فائدہ انشورنس کمپنیوں کو پہنچا۔ حادثات نہ ہونے کی وجہ سے نقصانات کا مطالبہ کرنے والے کم تعداد میں تھے۔
انشورنس کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین نے کہا کہ ساما، محکمہ ٹریفک اور ٹریفک سلامتی کی وزارتی کمیٹی نے انشورنس کے دائرے کو وسعت دینے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ آئندہ ایام میں انشورنس کمپنیوں کو اس کا بھی فائدہ پہنچے گا۔