سعودی قیادت کی جاپان کے نومنتخب وزیراعظم کو مبارکباد
سعودی قیادت کی جاپان کے نومنتخب وزیراعظم کو مبارکباد
جمعرات 17 ستمبر 2020 12:39
نئے وزیراعظم کے لیے کامیابیوں اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد ونائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے یوشیہدے سوگا کو جاپان کا نیا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مبارکباد کے پیغامات میں سعودی قیادت نے نئے جاپانی وزیراعظم کے لیے مستقبل میں کامیابیوں اور جاپان کے عوام کو مزید ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔
قبل ازیں سعودی گزٹ کے مطابق جاپان کی پارلیمنٹ نے سابق وزیراعظم شنزو آبے کی جگہ یوشیہدے سوگا کو وزیراعظم کے طور پر منتخب کیا تھا۔
نومنتخب وزیراعظم کو اس سے پہلے جاپان کی حکمراں جماعت کا رہنما منتخب کیا گیا تھا۔
یوشیہدے سوگا سابق حکمران شنزو آبے کی حکومت میں کابینہ کے چیف سیکریٹری کے طور پر کام کر چکے ہیں۔
نئے منتخب ہونے والے وزیراعظم نے اپنی کابینہ تشکیل دے دی ہے۔