Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا میں تین منزلہ عمارت گرنے سے 10 ہلاک، 20 زخمی

ممبئی کے قریب بھیوندی میں گرنے میں والی عمارت گنجان آباد علاقے میں ہے۔ فوٹو: ہندوستان ٹائمز
انڈیا کی ریاست مہاراشٹر میں ایک رہائشی عمارت گرنے سے کم از کم دس افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پیر کو علی الصبح مہاراشٹر کے علاقے بھیوندی میں کثیر منزلہ عمارت گرنے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ملبے سے 20 افراد کو نکالا جا چکا ہے۔

 

حکام  نے بتایا ہے کہ ملبے تلے دبے افراد کی تلاش جاری ہے۔
انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے عمارت گرنے کے واقعہ پر دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا اور متاثرہ خاندانوں سے افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور ہر ممکن مدد کی جائے گی۔
بھیوندی شہر ممبئی کے شمال مشرق میں 20 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
اے ایف پی کے مطابق عمارت گرنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی تاہم مون سون کے موسم میں بارشوں کے بعد پرانی عمارتوں کے گرنے کے واقعات انڈیا کے مختلف شہروں میں عام ہیں۔

شیئر: