Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک خلاف ورزیوں کی ویڈیو وائرل، ڈرائیور گرفتار

ٹریفک خلاف ورزیوں کی ویڈیو سنیپ چیٹ پر شیئر کی تھی۔ (فوٹو: اخبار 24)
 سعودی عرب میں محکمہ ٹریفک طائف نے متعدد خلاف ورزیوں پر پرائیویٹ کار کے ڈرائیور کو گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ڈرائیور نے ٹریفک خلاف ورزیوں کی ویڈیو سنیپ چیٹ پر شیئر کی تھی۔ صارفین نے اس پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔  
ٹریفک پولیس نے ڈرائیور کی نشاندہی کرکے اسے حراست میں لے لیا۔ وڈیو کلپ سے یہ بات بھی ریکارڈ پر آگئی کہ وہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل استعمال کررہا تھا، جبکہ گاڑی کی رفتار بھی انتہائی حد سے زیادہ تھی۔  
محکمہ ٹریفک نے خلاف ورزیاں کرنے والے ڈرائیور کی گرفتاری کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ٹریفک خلاف ورزیوں کے مرتکب ڈرائیور کے خلاف کارروائی ہوگی۔ معاملہ ٹریفک اتھارٹی کے حوالے کردیا گیا ہے۔

شیئر: