Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے نئے مریض 500 سے زیادہ

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 696 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں  منگل کو اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گزشتہ چند دنوں سے یومیہ نئے مریضوں کی تعداد 500 سے کم تھی جو اب بڑھ گئی ہے۔
 وزارت صحت کے مطابق منگل 29 ستمبر کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 539 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس طرح متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 34 ہزار187 ہو گئی ہے۔
 سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 696 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک 3 لاکھ 18 ہزار 542 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

اموات کی مجموعی تعداد چار ہزار 739 ہو چکی ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز کورونا سے 27 افراد ہلاک ہوئے۔ اموات کی مجموعی تعداد چار ہزار 739 ہو چکی ہے۔
مملکت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 10 ہزار 906 ہے جن میں سے ایک ہزار5 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد جدہ  میں رہی جہاں 61 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
مکہ میں 53، مدینہ 46، الھفوف 36، ریاض 35، ینبع 34، خمیس مشیط 21، حائل 21، بلجرشی 20، دمام 18، نجران 13، الظہران 12، اللیث 12 اورالمبرز میں 10 کیسز کا پتا چلا ہے۔

وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

اعداد و شمار کے مطابق 17 شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک، ایک، 15 شہروں میں 2، 2 اور 8 شہروں میں 3،3 جبکہ 8 شہروں میں 4،4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سعودی عرب میں متعدی امراض سے بچاؤ اور وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
 وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ پچھلے ایک ماہ سے کورونا کے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کورونا کے کیسز میں کمی کے حوالے سے اب تک تمام اشارے امید افزا ہیں۔

شیئر: