سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ زائرین کو ایک عمرے کے اختتام کے بعد دوسرے کی عمرے کی بکنگ کے لیے 14 روز کا وقفہ دینا ہوگا جبکہ اینڈرائڈ فونز پر ’اعتمرنا‘ ایپ جلد مہیا کر دی جائے گی۔
عرب نیوز کے مطابق وزارت کے چیف پلاننگ اینڈ سٹریٹیجی آفیسر ڈاکٹر امر المداح نے بتایا کہ ’کورونا وائرس کی وجہ سے وضح کی گئی احتیاطی تدابیر کو سامنے رکھتے ہوئے زائرین دو مرتبہ عمرہ کر سکتے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ اب تک عمرہ کی 35 ہزار درخواستیں موصول ہو چکی ہیں اور احتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے عمرہ پلان کے پہلے مرحلے میں زائرین چار اکتوبر سے عمرے کی ادائیگی کر سکیں گے۔
مزید پڑھیں
-
عمرے کا پہلا مرحلہ، تین گھنٹے کا وقتNode ID: 507221
-
کورونا: عمرہ زائرین کے لیے انتظامات کیا ہیں؟Node ID: 507951
-
عمرہ زائرین کے لیے میقاتوں پر انتظامات مکملNode ID: 508176
ان کے مطابق پہلے مرحلے میں زائرین ایک دن میں مختلف اوقات میں چھ مرتبہ عمرہ ادا کریں گے اور اس کے لیے ہر زائر کو تین گھنٹے ملیں گے۔
ڈاکٹر امر المداح کا کہنا تھا کہ شام کی نمازوں کے دوران زائرین کو عمرے کی اجازت نہیں ہوگی کیونکہ ان اوقات میں صفائی کی جائے گی۔ ’زائرین صٖفائی کے بعد آدھی رات کو عمرہ کر سکیں گے۔‘
عمرہ کرنے والے ہر گروپ کے سپروائزر ہوں گے جو سماجی فاصلے اور دیگر احتیاطی تدابیر کو یقینی بنائیں گے۔ اگر کوئی کورونا کیس سامنے آتا ہے تو آئسولیشن کے لیے مرکزی ایریا کے ہوٹلز میں کمرے مہیا کیے جائیں گے۔
دوسرا مرحلے کا شیڈول پہلے مرحلے کا مکمل جائزہ لینے کے بعد دو ہفتوں کے وقفے سے شروع ہوگا۔
ڈاکٹر امر المداح نے کہا کہ ’سعودی عرب دنیا بھر سے آنے والے زائرین کی کورونا سے حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے حج اور عمرہ کے دوران اضافی اقدامات کر رہا ہے تاکہ وہ آسانی اور سکون کے ساتھ عبادت کر سکیں۔‘
انہوں نے کہا کہ اعتمرنا ایپ اینڈرائڈ پر پہلے لانچ ہونا تھا لیکن اینڈرائڈ کی پالیسیوں کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی۔ ایپ اینڈرائڈ اور ایپل دونوں کو پیش کی گئی تھی لیکن ایپل نے اس کام جلدی مکمل کر لیا۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں