Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کابینہ کا آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان تصادم پر تشویش کا اظہار

’فریقین جنگ بندی کو یقینی بنا کر سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق تنازع کو پر امن طریقوں سے حل کریں‘ (فوٹو: واس)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا ہفتہ وار آن لائن اجلاس ہوا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کابینہ نےآرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان عسکری تصادم سے جنم لینے والی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
 سعودی عرب نے ایک بار پھر فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ بندی کو یقینی بنا کر سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق تنازع کو پر امن طریقوں سے حل کریں۔
سعودی کابینہ نے کہا ہے کہ ’ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کی جنرل کانفرنس کے دوران اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ عالمی برادری ایران کے حوالے سے ٹھوس موقف اختیار کرے اور اس کے جوہری پروگرام کی خلاف ورزیوں پر سنجیدگی کے ساتھ نمٹا جائے‘۔
’اس موقع پر جوہری ہتھیاروں سے پاک خطے کے قیام کے منصوبوں کی حمایت کا اعلان کیا گیا‘۔
کابینہ نے مشرق وسطی کو تباہ کن ہتھیاروں سے پاک خطہ بنانے کے لیے عالمی برداری کی کوششوں کو سراہا ہے۔

’کابینہ نے جوہری ہتھیاروں سے پاک خطے کے قیام کے منصوبوں کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: واس)

 کابینہ نے ماحولیات کے امور کے ذمے دار عرب وزراء کے ہنگامی اجلاس کی جانب سے جاری بیان کا بھی جائزہ لیا ہے۔
 کابینہ نے مطالبہ کیا ہے کہ یمن میں راس عیسی کی بندرگاہ کے نزدیک پانچ سال  سے موجود آئل ٹینکر صافر کی مرمت کے فوری اقدامات کیے جائیں تا کہ ممکنہ ماحولیاتی آفت سے بچا جا سکے۔
 

شیئر: