کوسٹ گارڈز نے چار سعودی شہریوں کو بچا لیا
سمندر میں کشتی میں آگ لگنے پر شہریوں نے مدد طلب کی تھی۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں مشرقی ریجن میں کوسٹ گارڈ نے بروقت مدد کر کے اس وقت چار سعودی شہریوں کو بچا لیا جب سمندر میں ان کی کشتی میں آگ لگ گئی تھی۔
ایمرجنسی فون 944 پرمدد کی درخواست ملتے ہی بحری گشتی فورس مدد کے لیے پہنچ گئی۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق کوسٹ گارڈ کمانڈ کے ترجمان عمر الاکلبی نے بتایا کہ کشتی میں موجود چار سعودیوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ ان میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔
کوسٹ گارڈ کے اہلکار آگ سے متاثرہ کشتی کو ساحل تک تک لے آئے۔
ترجمان نے بتایا کہ آگ سے متاثرہ افراد کو ہلال احمر کے ذریعے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔ ایک شہری کی حالت نازک ہے جبکہ 3 خطرے سے باہر ہیں۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں