امریکی صدر ٹرمپ کو دوران علاج ہسپتال کے باہر کھڑے اپنے حمایتیوں کی جانب ہاتھ ہلانے کے لیے نکلنے پر تنقید کا سامنا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق واشنگٹن کے قریب والٹر ریڈ ہسپتال میں زیر علاج صدر ٹرمپ نے ماسک پہنے اپنی بلٹ پروف گاڑی سے حمایتیوں کی جانب ہاتھ ہلایا۔
مزید پڑھیں
-
صدر ٹرمپ ملٹری ہسپتال منتقل، ’طبیعت ٹھیک ہے‘Node ID: 508846
-
صدر ٹرمپ کی طبیعت میں بہتری، آج ہسپتال سے فارغ ہونے کا امکانNode ID: 509146
طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے علاج کے دوران ہسپتال سے نکل کر اپنی حکومت کی عوامی صحت کی ہدایات کی خلاف ورزی کی، جس کے تحت کورونا وائرس کے مریضوں کو دوسروں سے مکمل طور پر الگ تھلگ رہنا چاہیے۔
طبی ماہرین کے مطابق صدر ٹرمپ کے اس دورے سے ان کی سیکرٹ سروس پروٹیکشن میں موجود عملے کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔
اپنے حمایتوں کو ہاتھ ہلانے کے لیے نکلنے سے قبل ٹرمپ نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے علاج کا دورانیہ ان کے لیے سکول کا کام کر رہا ہے کیونکہ اس دوران انہوں نے کورونا وائرس کے بارے میں بہت کچھ سیکھا۔
تاہم ماہرین صحت نے صدر ٹرمپ کے اس اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کچھ نہیں سیکھا۔
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) October 4, 2020
جارج واشنگٹن یونیورسٹی میں ہنگامی ادویات کے شعبے کے سربراہ جیمز فلپس کا کہنا تھا کہ، 'مکمل طور پر غیر ضروری صدارتی دورے کے دوران اس گاڑی میں موجود ہر شخص کو اب 14 دنوں کے لیے قرنطینہ میں جانا ہوگا۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'وہ بیمار ہو سکتے ہیں۔ وہ مر سکتے ہیں۔ سیاسی تھیٹر کے لیے۔ صدر ٹرمپ نے تھیٹر کے لیے ان کی جانیں خطرے میں ڈالیں۔ یہ پاگل پن ہے۔'
وائٹ ہاؤس کے ترجمان جڈ ڈیری کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ اور ان کے عملے کو محفوظ رکھنے کی 'مناسب' احتیاطی تدابیر کی گئی تھیں، جس میں حفاظتی لباس بھی شامل تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اس دورے کی اجازت طبی ٹیم نے دی تھی۔
یونیورسٹی آف پینیسلوینیا میں میڈیکل ایتھکس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ زیک ایمانول نے صدر ٹرمپ کے اس دورے کو 'شرمناک' قرار دیا ہے۔
Trump's irresponsibility is seemingly endless.
Making his Secret Service agents drive with a COVID-19 patient, with windows up no less, put them needlessly at risk for infection.
And for what? A PR stunt.
It's shameful. These agents already risk their lives daily. https://t.co/fyIcbJc6aR
— Zeke Emanuel (@ZekeEmanuel) October 4, 2020
انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ایک کووڈ 19 کے مریض کا اپنے سیکرٹ سروس کے ایجنٹس کے ساتھ ایک ہی گاڑی میں نکلنا، وہ بھی جس کے شیشے بند ہوں، صرف 'پی آر سٹنٹ' کی غرض سے کیا گیا۔
ٹرمپ اپنے حمایتیوں کو ہاتھ ہلانے کے لیے اس وقت نکلے جب کچھ گھنٹے قبل ان کی طبی ٹیم نے بتایا کہ ان کی صحت مسلسل بہتری کی طرف جا رہی ہے اور انہیں پیر تک ہسپتال سے فارغ کرنے کے امکانات ہیں۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں