خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے شیخ مشعل الاحمد الصباح کو کویت کے ولی عہد مقرر کرنے پر مبارکباد دی کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان نے ٹیلفونک رابطہ کرکے شیخ مشعل سے گفتگو کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
عمرہ بحالی، کابینہ کا اظہارِ اطمینانNode ID: 509671
-
شیخ مشعل الاحمد الصباح ولی عہد مقررNode ID: 509676
کویت کے ولی عہد شیخ مشعل نے خادم حرمین شریفین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات انتہائی گہرے ہیں‘۔
دوسری طرف ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو ٹیلیفون کر کے مبارکباد پیش کی ہے۔
ولی عہد نے شیخ مشعل کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی انہیں ملک و قوم کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں