Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرانسپورٹ سیکٹر میں سعودائزیشن

وزیر ٹرانسپورٹ صالح الجاسر نے عندیہ دیا ہے کہ ان کی وزارت ٹرانسپورٹ کے شعبے میں  45 ہزار سے زیادہ اسامیوں پر سعودی شہریوں کو تعینات کرائے گی- آئندہ مرحلے میں ٹیکسی ایپلی کیشن کی سعودائزیشن مکمل ہوجائے گی-
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے الجاسر نے کہا کہ انہوں نے چار اداروں کے ساتھ اس حوالے سے معاہدے کرلیے ہیں-
الجاسر نے بتایا کہ چھ لاکھ سعودی شہری اور مقیم غیرملکی ٹیکسی ایپلی کیشن گائیڈنس پروگرام میں کام کریں گے- یہ ہماری کامیابی کا بہت بڑا میدان ہے- اس حوالے سے کامیابی کی کہانیاں جلد منظر عام پر آئیں گی-
الجاسر نے توجہ دلائی کہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سعودائزیشن کا پروگرام منصوبہ بند طریقے سے نافذ کیا جارہا ہے- اعداد و شمار جمع کرکے منصوبہ بندی کی گئی ہے اور عمل درآمد کا طریقہ کار متعین کرلیا گیا ہے-

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: