کویتی شہری نے اپنی ملازمہ کے سر پر فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا- علاج کے لیے اسے ہسپتال میں داخل کردیا گیا-
مزید پڑھیں
-
لبنان کا فلپائنی خادمہ کے قاتل کو کویت کے حوالے کرنے سے انکارNode ID: 218456
عاجل ویب سائٹ کے مطابق کویتی میڈیا نے اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ الاحمدی کے علاقے میں ایک کویتی شہری اور اس کی ملازمہ کے درمیان گھر میں جھگڑا ہوگیا تھا- جھگڑا کیوں ہوا؟ اس حوالے سے کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی- کویتی شہری ملازمہ کے ساتھ نوک جھونک کے دوران طیش میں آگیا اور اس نے پستول نکال کر اس کے سر پر فائرنگ کردی-
کویتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملازمہ کے سر سے خون بہنے لگا - اسے علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کردیا گیا-
کویتی پولیس نے ملازمہ کے سر پر وار کرنے والے شہری کو گرفتار اور فائرنگ میں استعمال ہونے والا پستول قبضے میں لے لیا ہے-