Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنان کا فلپائنی خادمہ کے قاتل کو کویت کے حوالے کرنے سے انکار

بیروت.... لبنانی پراسیکیوٹر جنرل نے فلپائنی خادمہ کے قاتل جوڑ ے کو کویت کے حوالے کرنے سے انکار کردیا۔ لبنانی پراسیکیوٹر نے قاتل جوڑے کا کیس لبنانی وزیر عدل کو بھیج دیا ہے۔ اس حوالے سے کویت نے لبنان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قاتلو ں کو انکے حوالے کرے کیونکہ قتل کی واردات لبنان میں نہیں کویت میں ہوئی تھی۔ کویتی اخبار کے مطابق لبنانی جوڑے نے اپنی فلپائنی ملازمہ دیما فلپس کو قتل کرکے اسکی لاش ڈیپ فریزر میں چھپانے کے بعد کویت سے لبنان فرار ہوگئے تھے۔ مقتولہ کے ورثاءنے فلپائنی حکومت سے متعدد بار رابطہ کرکے مطالبہ کیا تھا کہ وہ گمشدہ دیما فلپس کے بارے میں اطلاع دیں جس سے کسی قسم کا رابطہ نہیں ہورہا ہے۔ اخبار کا کہناہے کہ فلپائنی ملازمہ کے قتل کا انکشاف اس وقت ہوا جب مالک مکان نے لبنانی کرائے داروں کا فلیٹ پولیس کی موجودگی میں کھلوایا جہاں ڈیپ فریزر سے اس کی لاش برآمد ہوئی تھی۔ کویتی پولیس نے فلپائنی مقتولہ کے قاتل جو کہ لبنانی جوڑا تھا جن کے ہاں مقتولہ کام کرتی تھی کو لبنانی حکومت سے طلب کیا تاکہ مجرموںپر کویتی عدالت میں مقدمہ چلایا جاسکے۔ اس ضمن میں کویتی پولیس نے انٹرپول سے بھی رابطہ قائم کیا تاکہ وہ قاتلوں کو انکے حوالے کرے۔
 
 

شیئر: