Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا : تیونس، مراکش، اردن، لبنان اور امارات میں نئے مریض

’مراکش میں 24 گھنٹوں کے دوران 3443 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے‘ ( فوٹو: العین)
تیونس، مراکش، اردن، لبنان اور امارات میں کورونا کے نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ تیونس اور مراکش میں سمیت دیگر ممالک میں عالمی وبا کی دوسری لہر کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے  مطابق تیونس نیوز ایجنسی کے مطابق تیونس میں گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران 3137 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ دو روز کے دوران 48 افراد ہلاک ہوئے ہیں، ملک میں ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 456 ہوگئی ہے‘۔
’کورونا وائرس کے شکار ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 31259 ہوگئی ہے‘۔
مراکش :
مراکشی نیوز ایجنسی کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3443 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا کے شکار افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 49 ہزار 841 ہوگئی ہے‘۔
’مراکش کے مختلف شہروں میں صرف ایک دن میں 42 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ہلاک شدگان کی کل تعداد 2575 ہوگئی ہے‘۔
وزارت کا کہنا ہے کہ ’ایک لاکھ 24 ہزار 854 افراد شفا ہو ئے ہیں جبکہ 22 ہزار 415 افراد زیر علاج ہیں‘۔
امارات :
متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1129 افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔
اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق ملک میں کورونا کے شکار افراد کی کل تعداد ایک لاکھ 5 ہزار 133 ہوگئی ہے‘۔
اماراتی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ روز ایک شخص کورونا سے ہلاک ہوا ہے، کل تعداد 443 ہوگئی ہے‘۔
لبنان :
ادھر لبنان میں گزشتہ روز 1388 نئے افراد کو کورونا لاحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
لبنانی نیوز ایجنسی کے مطابق ملک میں کورونا کے شکار افراد کی کل تعداد بڑھ کر 52558 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’24 گھنٹوں کے دوران 5 مریض ہلاک ہوئے ہیں جن کے بعد ہلاک شدگان کی کل تعداد 455 ہوگئی ہے‘۔

’تیونس میں گزشتہ دو روز کے دوران 48 افراد ہلاک ہوئے ہیں، مجموعی تعداد 456 ہوگئی ہے‘ ( فوٹو: مڈل ایسٹ)

اردن :
اردنی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کورونا کے 1235 نئے مریضوں کی اندراج ہوا ہے۔
اردنی نیوز ایجنسی کے  مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 23998 ہوگئی ہے‘۔
’گزشتہ روز 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں، کل تعداد 181 ہوگئی ہے جبکہ 139 افراد شفایاب ہوئے ہیں‘۔

شیئر: