Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحت مند لائف سٹائل,ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم

تحقیق میں 55 ہزار رضاکاروں نے حصہ لیا تھا (فوٹو: فری پک)
طبی محققین کے مطابق جینیاتی امراض کے خطرے کا شکار افراد میں دل کا دورہ پڑنے کے امکانات نصف فیصد کم ہو سکتے ہیں۔
برطانوی جرنل آف میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق جینیاتی امراض  کے خطرے کا شکار افراد اگر صحت مند لائف سٹائل گزاریں تو ان میں دل کا دورہ پڑنے کے امکانات آدھے رہ ہو جاتے ہیں۔
ریسرچ سٹڈی کے مصنف سیکر کتھیریسان کے مطابق اس تحقیق کا مقصد لوگوں میں آگہی پیدا کرنا ہے کہ ڈی این اے انسان کی تقدیر کا تعین نہیں کرتا۔
امریکی میساچوسٹس جنرل ہسپتال کے سنٹر فار ہیومن جینیٹک ریسرچ کے ڈائریکٹر سیکر کتھیریسان کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کے خیال میں اگر دل سے متعلق امراض جینز کے ذریعے وراثت میں ملے ہوں تو دل کے عارضے کا خطرہ ٹلنا مشکل ہو جاتا ہے۔
تاہم انہوں نے واضح کیا کہ حالیہ تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ صحت مند لائف سٹائل اپنانے سے جینز سے جڑے اس خطرے کو کافی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔
انڈین این ڈی ٹی وی کے مطابق محقق سیکر کتھیریسان کا کہنا ہے کہ عموماً جینیاتی امراض کو شکست دینا ناممکن ہوتا ہے لیکن دل کے امراض میں ایسا ہونا ضروری نہیں ہے۔

صحت مند لائف سٹائل سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ نصف فیصد کم ہو جاتا ہے (فوٹو: فری پک)

اس تحقیق میں 55 ہزار افراد نے حصہ لیا تھا جن کے جینیاتی اور کلینکل ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔
محققین نے چار عوامل کی بنیاد پر تحقیق میں شامل رضاکاروں کے لائف سٹائل کا تعین کیا ہے۔ ان میں سگریٹ نوشی سے گریز، موٹاپے میں کمی، باڈی میس انڈیکس 30 سے کم، ہفتے میں ایک مرتبہ ورزش، اور صحت مند خوراک ہونا شامل ہیں۔
تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ صحت مند لائف سٹائل جینیاتی امراض لاحق ہونے کا خطرہ کم کرتے ہیں جبکہ غیر صحت مند لائف سٹائل والے افراد میں ہائپر ٹینشن اور ذیابیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

شیئر: