جوڑوں میں درد کے باعث چلنے پھرنے میں فرق پڑنا اور جسم کی حرکت کا محدود ہونا اکثر آرتھرائٹس کی وجہ سے ہوتا ہے۔ آرتھرائٹس کے بارے میں عالمی سطح پر آگاہی کا دن 12 اکتوبر کو قرار دیا گیا ہے۔
آرتھرائٹس کا شکار افراد کو معمولات زندگی نبھانے میں دشواری کا سامنا رہتا ہے، لیکن چند طریقے اپنانے سے آرتھرائٹس سے جڑی مشکلات کو کم کیا جا سکتا ہے۔ ان میں ورزش، کھانے میں مناسب غذا، طبی مدد اور فزیکل تھراپی شامل ہیں
مزید پڑھیں
-
صحت مند زندگی کے لیے ہلکی پھلکی غذائیںNode ID: 509361
-
پیٹ کی چربی کو کیسے کم کیا جائے؟Node ID: 510406
-
غذا میں کن چیزوں کی کمی صحت کے لیے نقصان دہ ہے؟Node ID: 510536
مناسب غذا
ہر عمر کے افراد کو کھانے میں ایسی خوراک لینی چاہیے جو ان کے جسم کو ہر ضروری غذائیت پہنچانے کا باعث بنے۔ لیکن آرتھرائیٹس کا شکار افراد کو غذا کے چناؤ میں اس بات کا خصوصی خیال رکھنا چاہیے کہ اس سے وزن بھی نہ بڑھے اور ہڈیاں بھی صحت مند رہیں۔
آرتھرائیٹس کے مرض میں مبتلا افراد کو خوراک میں پھل، سبزیاں، مچھلی، انڈے اور دودھ کے علاوہ سٹارچ سے بھرپور غذا جیسے آلو، روٹی اور چاول شامل کرنے چاہیے۔
ورزش
اگر ہڈیوں کو ورزش کی مدد سے صحت مند نہ رکھا جائے تو آرتھرائٹس انسان کو معذور بھی کر سکتا ہے۔
آرتھرائٹس کے مریضوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی ہڈیوں کو اکڑنے نہ دیں۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ ورزش کے ذریعے ہڈیاں لچک دار رہیں۔
تاہم سنگین کیسز میں نگرانی کے بغیر ورزش کرنا خطرناک ہو سکتا ہے۔
ہڈیوں کا خیال رکھنا
چند آسان طریقے اپنانے سے ہڈیوں کا خیال رکھا جا سکتا ہے۔ ان میں کسی چیز کو زور سے نہ پکڑنا، بھاری سامان نہ اٹھانا، چہل قدمی کے وقت اپنے جسم کو ٹھیک پوزیشن میں رکھنا اور درست جوتے پہننا شامل ہیں
آرتھرائٹس کے افراد کے لیے سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ وہ اپنے جوڑوں کو حرکت میں رکھیں چاہے ٹی وی دیکھتے ہوئے یا بستر پر لیٹے ہوئے ہی کوئی معمولی سی ورزش کریں تاکہ جوڑوں کو اکڑنے سے بچایا جا سکے۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں