Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں آج موسم گرد آلود

’مدینہ منورہ شہر کے علاوہ قرب و جوار میں شام 5 تک گرد و غبار رہے گا‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ریجن میں آج موسم غبار آلود رہے گا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمے نے بتایا ہے کہ ’مشرق سے آنے والی تیز ہوا چلے گی جس کے باعث مطلع گرد آلود ہوگا، افقی حد نگاہ متاثر ہوگی‘۔
’اس کے ساتھ سعودی عرب کے باقی شہروں کی موسمی کیفیت میں آج ٹھہراؤ ریکارڈ کیا گیا ہے‘۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’مدینہ منورہ میں گرد آلود ہوائیں شام 5 بجے تک رہیں گی‘۔
’یہ کیفیت مدینہ منورہ شہر کے علاوہ العیص، المہد، بدر، خیبر اور ینبع میں بھی ہوگی‘۔
’کھلے مقامات اور ہائی وے پر گرد و غبار کے طوفان کا امکان ہے لہذا مسافر احتیاط کریں‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’دن بھر مطلع غبار آلود رہنے کی وجہ سے سانس کے مریضوں کو احتیاط کرنی چاہئے‘۔

شیئر: