Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نوجوان نے لوہار کا پیشہ کیوں اختیار کیا؟

’مجھے لوہار کام کرتے ہوئے اچھے لگتے تھے۔ ‘ (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب میں ایک نوجوان نے لوہار کا پیشہ اختیار کرلیا اور وہ اپنے اس پیشے سے خوش  ہے۔ نوجوان نے اپنے ہموطنوں کو بھی یہ پیشہ اپنانے کی ترغیب دی ہے۔
ایم بی سی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی شہری عبداللہ العنزی نے بتایا کہ وہ حدود شمالیہ صوبے کی کمشنری طریف میں رہائش پذیر ہے، وہاں لوہار کا پیشہ اپنائے ہوئے ہے اور اپنے کام سے مطمئن ہے۔ 
العنزی نے بتایا کہ اس پیشے سے تعلق کی ابتدا پیشہ ورانہ انداز میں نہیں ہوئی۔
’مجھے لوہار کام کرتے ہوئے اچھے لگتے تھے۔ اسے دلچسپ مشغلے کے طور پر لیا۔ میرے ذہن میں خیال آیا کہ اس ہنر کو سیکھوں۔ رفتہ رفتہ سیکھتا چلا گیا۔ اب میں کہہ سکتا ہوں کہ مجھے لوہے کے بیشتر کام آگئے ہیں۔‘
عبداللہ العنزی نے سعودی نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ دیگر پیشوں کی طرح یہ پیشہ بھی سیکھیں۔ کام کی دشواری سے گھبرائیں نہیں۔ اس میں اچھی خاصی کمائی ہے اور باعزت پیشہ ہے۔ کام سیکھنے میں وقت بھی نہیں لگے گا اور آسانی سے یہ ہنر حاصل کرسکتے ہیں۔

شیئر: