قطر میں غیرملکی گھریلو خادماؤں کو ناروا سلوک کا سامنا
قطر میں غیرملکی گھریلو خادماؤں کو ناروا سلوک کا سامنا
منگل 20 اکتوبر 2020 16:13
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے حکام نے قطر میں کام کرنے والی 105 خادماؤں سے ملاقات کی ہے۔ فوٹو پکسابے
ایمنٹسی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ قطر میں گھریلو خادماؤں کے ساتھ انتہائی برا سلوک کیا جا رہا ہے، انہیں جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے نیز انہیں انتہائی نا مناسب ماحول میں کام کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق عالمی ادارے نے کہا ہے کہ ’ قطر میں کام کرنے والی 105 خادماؤں سے ملاقات کی گئی ہے‘۔
’85 فیصد خواتین نے کہا ہے کہ انہیں دن میں 14 گھنٹے کام کرنے پر مجبور کیا جاتا تھا، ان میں سے اکثر کو کبھی کبھار ہفتہ وار چھٹی دی جاتی تھی جبکہ بعض کو چھٹی نہیں ملتی تھی‘۔